بلدیاتی نمائندوں نے اختیارات نہ ملنے پر احتجاج کا اعلان کردیا۔
بلدیاتی اختیارات کی عدم منتقلی پر غوروخوض کے لیے صوبائی ایکشن کونسل لوکل کونسلز ایسوسی ایشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مردان کے میئر سمیت تحریک انصاف کے ویلیج اور نیبرہوڈ کونسل ارکان نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میئر مردان حمایت اللہ مایار کا کہنا تھا کہ دو سال سے اختیارات مانگ رہے ہیں مگر ہمیں اختیارات نہیں دیے جارہے۔