گھر سے کوچنگ کیلئے جانے والی 17 سالہ لڑکی لاپتہ

کراچی کے علاقے محمود آباد سے17 سال کی لڑکی لاپتا ہوگئی، بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ اغوا کی دفعات کے تحت درج کیا گیا، تحقیقات جاری ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کی والدہ نابینا ہیں اور والد وفات پا چکے ہیں۔

لڑکی کے بھائی کا کہنا ہے کہ میری بہن 24 اپریل کو گھر سے کوچنگ سینٹر کے لیے نکلی تھی، دوپہر 2 بجے جب بہن کو لینے گئے تو بتایا گیا کہ وہ خود چلی گئی ہے۔