خاتون کا بھیس بدل کر لڑکیوں کو چھیڑنے والا اوباش گرفتار

فیصل آباد میں خاتون کا بھیس بدل کر لڑکیوں کو چھیڑنے والا اوباش گرفتار کرلیا گیا۔

فیصل نامی اوباش نے مکمل طورپر لڑکیوں کا بھیس اپنا رکھا تھا،فیصل ساتھی سمیر کے ہمراہ اقبال سٹیڈیم میں لڑکیوں سے چھیڑخانی کررہا تھا،شہریوں کی اطلاع پر سول لائن پولیس نے موقع پر پہنچ کر فیصل اور سمیر کو گرفتار کیا،اوباش فیصل اور سمیرکو حوالات میں بندکرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔