فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبر پختونخوا، سردار سلیم کو گورنر پنجاب بنانے کا فیصلہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبر پختونخوا اور سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وفاقی حکومت نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنر تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا، جلد ہی خیبرپختونخوا اور پنجاب میں نئے گورنر تعینات ہوں گے۔

سردار سلیم حیدر

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سردار سلیم حیدر کو گورنرپنجاب بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن آج رات جاری ہونے کا امکان ہے۔

آج نیوز سے گفتگو میں سردار سلیم حیدر نے گورنر پنجاب لگائے جانے کی تصدیق کردی۔

یاد رہے کہ گورنر پنجاب کے لیے نامزد ہونے والے سلیم حیدر خان کا تعلق اٹک سے ہے، سردار سلیم حیدر خان معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز بھی رہ چکے ہیں۔

سردار سلیم حیدر خان وزیرمملکت برائے دفاع اور دفاعی پیدوار بھی رہ چکے ہیں، سردار سلیم حیدر خان 2008 میں اٹک سے این اے59 سے ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔

فیصل کریم کنڈی

دوسری جانب خیبرپختونخوا میں بھی جلد گورنر کی تعیناتی کا فیصلہ کرلیا گیا، پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبرپختونخوا بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

فیصل کریم کنڈی کو پیپلز پارتی کی قیادت نے کراچی مدعو کر لیا۔

فیصل کریم کنڈی کے بھائی احمد کنڈی نے آج نیوز سے گفتگو میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گورنر خیبر پختونخوا کے لیے فیصل کریم کنڈی کا نام فائنل ہے۔

فیصل کریم کنڈی پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات ہیں اور وہ 2008 سے 2013 تک ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی رہے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں الیکشن کمیشن علی امین گنڈاپور نے شکست دی تھی۔