پی ٹی آئی نے صوبائی و قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کیلئے لسٹ تیار کر لی

قومی و صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کے حصول کیلئے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )کی جانب سے  تیاری زورو شور سے جاری ہے ۔

 ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کیلئے لسٹوں کی تیاری کا عمل شروع کردیا ، سندھ ، بلوچستان ، پنجاب اور خیبرپختونخوا سے خواتین اور اقلیتوں کے ناموں کا فیصلہ آج کیا جائے گا ،ابتدائی طور پر 55 ارکان کے ناموں کی لسٹ تیار کی گئی ہے ،مخصوص نشستوں کے ارکان کی لسٹ کو سکروٹنی کرکے حتمی شکل دے دی جائے گی ۔

ذرائع تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں کے تحت 23 خواتین کے ناموں کی لسٹ آج فائنل کر لی جائے گی ، خیبرپختونخوا اسمبلی کے مخصوص نشستوں کی لسٹ پہلے سے تیار ہے ، پنجاب اسمبلی کیلئے بھی خواتین کی مخصوص نشستوں کی لسٹیں تیار ہیں، قومی اسمبلی کے لیے مخصوص نشستوں میں 4خیبرپختونخوا ، 4سندھ ، 8پنجاب ، 4بلوچستان ، جبکہ 3بلوچستان سے نام فائنل کیے جائیں گے، نادیہ خٹک ، کنول شوذب ، صنم جاوید ، عالیہ حمزہ و دیگر اسیر خواتین کے نام ٹاپ پر رکھے جائیں گے ۔