پشاور: کم عمر بچی سے نازیبا حرکات کرنیوالا ملزم ویڈیو وائرل ہونے پر گرفتار

پشاور : گلبہار میں کم عمر بچی سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پشاور کے علاقے گلبہار میں کم عمر بچی سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں ملزم گلی میں بچی سے نازیبات حرکات کررہا ہے جس کے بعد وہ فرار ہوجاتا ہے۔

پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی منظر عام پر آنے کے بعد ملزم کی نشاندہی ہوئی اور اس کی گرفتار عمل میں آئی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سے قبل بھی اس قسم کی وارداتیں کررہا تھا۔