ٹی20 کی نئی رینکنگ جاری، بھارت کےسوریا کمار پہلے نمبر پر براجمان

آئی سی سی نے ٹی20 کی نئی رینکنگ جاری کردی،بیٹرزمیں بھارت کے سوریا کمار پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

محمد رضوان کی تیسری اوربابراعظم کی چوتھی پوزیشن برقرار،فخرزمان کی رینکنگ میں 4 درجہ ترقی،57ویں نمبرپر آگئے،آل راؤنڈ میں ہسارنگا اور شکیب الحسن  پہلی  پوزیشن پرموجود ہیں،بنگلہ دیش کےشکیب الحسن اورسری لنکا کے ہسارنگا کے228-228 پوائنٹس برابر ہیں۔

 آل راؤنڈرزمیں شاداب خان11ویں اورعماد وسیم17ویں نمبرپر موجود ہیں،شاداب کی ایک درجہ تنزلی ہوئی،عماد کی رینکنگ5درجے بہتر ہوئی۔

 بولرزمیں انگلینڈ کے عادل رشید کی پہلی پوزیشن برقرار ہے،فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی کا 14واں نمبر برقرار ہے۔