سورج آج بھی آگ برسائے گا، مختلف شہروں میں 27 مئی تک ہیٹ ویو کا خدشہ

ملک بھر میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا۔ ملک کے بیشتر حصوں میں آج مئی سے 27 مئی تک ہیٹ ویو کا خدشہ ہے۔

گزشتہ دنوں پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر صوبائی محکمہ صحت نے ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری کی۔

خدشہ ظاہر کیا گیا کہ جنوبی پنجاب کے اضلاع بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہوسکتی ہے۔

پنجاب میں شدید گرمی کی لہر کے باعث اسکولوں کی تعطیلات 25 مئی سے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز [ہیٹ ویو کے پیش نظر تمام سرکاری ونجی اسکولوں کو 25 سے 31 مئی تک بند کرنے کا مراسلہ جاری کیا گیا۔ جب کہ موسم گرما کی عام تعطیلات یکم جون سے شروع ہوں گی۔

کراچی میں ہیٹ ویو کے خدشے کے پیشِ نظر ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت جاری [نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات ملتوی][2] کر دیے گئے، تاہم میٹرک کا 28 مئی کو ہونے والا پرچہ شیڈول کے مطابق ہوگا۔ جب کہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات بھی 22 مئی کے بجائے اب 27 مئی سے شروع ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا نمی کا تناسب زائد ہونے کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جاسکتی ہے، شہر میں سمندری ہوائیں بھی بحال ہیں۔

دوسری جانب پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کچھ اضلاع میں بارش ہونے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔