بھارت کے خلاف اچھی باولنگ نہیں کرنی، نیویارک میں بھارتی فیملی کی شاہین سے فرمائش

شاہین شاہ آفریدی کا اپنے بھائی شان آفریدی کے ہمراہ نیویارک پہنچنے کے بعد ٹائمز اسکوائر پر سیر و تفریح کی ویڈیو سامنے آگئی۔

شاہین شاہ آفریدی ٹائمز اسکوائر پر گھوم رہے تھے بھارتی فیملی نے شاہین کو روک لیا،بھارتی فیملی نے شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ ٹائمز اسکوائر پر تصاویر بنوائیں۔

بھارتی شہریوں نے شاہین سےگفتگومیں کہا کہ ہآپ کودیکھا سرپرائزمل گیا،بھارت کے خلاف اچھی باولنگ نہیں کرنی،ویرات کوہلی اور روہت شرما کو اپنا دوست سمجھو۔