کینیڈا کیخلاف میچ، شاہد آفریدی نے 2 تبدیلیوں کی تجویز دے دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کا کینیڈا کے خلاف انتہائی اہم میچ ہے جس میں شاہد آفریدی نے دو تبدیلیوں کی تجویز دی ہے۔

سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اور کپتان بابر اعظم کو ٹیم میں تبدیلیاں کرنی چاہئیں۔

میں عثمان خان کی جگہ سلمان علی آغا اور شاداب خان کی جگہ ابرار احمد کو ٹیم میں آتے دیکھنا چاہوں گا، آئی سی سی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فخر زمان کو محمد رضوان کے ساتھ اننگ کا آغاز کرنا چاہیے۔

بابر اعظم کو تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر نہیں ہوا، ابھی بھی امید باقی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم اپنے دونوں میچ جو امریکا اور بھارت کے خلاف ہوئے ہار چکی ہے، اب دو میچ باقی جو اچھے مارجن سے جیتنا ضروری ہیں۔

دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکہ اور بھارت کے ہاتھوں پے درپے بدترین شکست کے بعد چیئرمین پی سی بی نے بڑی سرجری کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کوچز، سلیکٹرز اور بڑے کھلاڑیوں کو گھر بھیجے جانے کا امکان ہے جبکہ ٹیم میں اختلافات پر کھلاڑیوں سے انفرادی طور پر بھی پوچھا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ٹیم میں اختلافات پر کھلاڑیوں سے انفرادی طور پر بھی پوچھا جائے گا۔ کپتان اورکھلاڑیوں سے سوالات کے جوابات مانگے جائیں گے،ذرائع کے مطابق تسلی بخش جواب نہ ملا تو کپتان کی بھی چھٹی ہوسکتی ہے۔