ٹی 20ورلڈکپ: آئرلینڈ اور امریکا میچ بارش کے باعث تاخیرکا شکار

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )مینز ٹی 20ورلڈکپ میں آئرلینڈ اور امریکا کا اہم میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہو گیا ہے ۔ 

لاڈرہل فلوریڈا میں آئرلینڈ اور امریکا کے درمیان میچ میں بارش اپنا کھیل کھیل رہی ہے ، گراؤنڈ میں پانی جمع جسے خشک کرنے کیلئے فیلڈ سٹاف کام کر رہا ہے البتہ 7 بجے ہونے والا ٹاس تاخیر کا شکار ہو گیا ہے ، 

لاڈرہل فلوریڈا میں مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے کے درمیان بارش کے 20 سے 34 فیصد امکانات ہیں جو کے بعد میں 70 سے 80 فیصد تک بڑھ جائیں گے۔

 

14 جون کو لاڈر ہل، فلوریڈا میں موسم کی پیشن گوئی:

 


10 بجے  بارش کا 20 فیصد امکان

 

11 بجے بارش کا 20 فیصد امکان

 

12بجے بارش کا 34 فیصد امکان

 

دوپہر 1 بجے بارش کا 73 فیصد امکان

 

دوپہر 2 بجے بارش کا 83 فیصد امکان

 

 امید کی جارہی ہے کہ میچ تاخیر کے بغیر شروع ہو البتہ بارش کی وجہ سے کھیل نہ ہوا تو امریکا 5  پوائنٹس لے کر اگلے مرحلے میں پہنچ جائےگا، امریکا کی فتح بھی آئرلینڈ اور پاکستان کو سپر 8 کی دوڑ سے باہر کردے گی لیکن اگر آئرلینڈ نے امریکا کو شکست دی تو پاکستان اور آئرلینڈ کے اگلے مرحلے میں پہنچنے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔

پھر  16 جون کو پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان میچ ہوگا، پاکستان اگر آئرلینڈ کو شکست دینے میں کامیاب ہوا تو بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر وہ امریکا کو پیچھے چھوڑ دے گا اور اگلے مرحلے میں پہنچ جائےگا،اگر میچ میں بارش ہوئی تو بھی اسے نتیجہ خیز بنانے کے لیے دونوں اننگز میں کم از کم پانچ اوورز کا کھیل لازمی ہے جبکہ میچ کیلئے 90 منٹ کا اضافی ٹائم بھی دیا جائےگا۔