سندھ کے علاقے سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے کی واقعے پر وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے سخت نوٹس لے لیا، پولیس نے5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے والےواقعے کے بعد دونوں فریقین کے درمیان معاملہ کو رفع دفع کیا گیا تھا تاہم وزیر اعلیٰ سندھ نے واقعے کی سخت نوٹس لے کر با اثر وڈیروں کو قانوں کے تحویل میں لے لیاہے۔
دوسری جانب گورنرسندھ کامران ٹیسوری نےسانگھڑ میں بااثر وڈیرے کے مبینہ ظلم کے شکار شخص کو 2 اونٹ دینے کااعلان کیا ہے ۔ گورنر سندھ نے کہا ہے کہ پولیس واقعہ کے اصل ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے، شہری کوانصاف دیاجائے ، اونٹ کی ٹانگ کاٹ کرغریب شخص سے اس کی روزی چھینی گئی،کھیت میں داخل ہونے پراونٹ کی ٹانگ کاٹ دینا انسانیت نہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ جانوروں سے ایسا سلوک کیا جانا کسی انسان کو زیب نہیں دیتا، قربانی کا مہینہ دوسروں کے دکھ ،درد کا احساس جگانے کے لئے ہوتاہے۔