آئی سی سی نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹی 20 رینکنگ کے مطابق بیٹنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبر ہے جبکہ انگلینڈ کے فل سالٹ دوسرے نمبر پر پر براجمان ہیں۔

اعلامیے کے مطابق بابراعظم کی تیسری، محمد رضوان کی چوتھی پوزیشن برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ 5درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے۔