کراچی : ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک اور نوجوان قتل

کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نوجوان کو قتل  کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول نوجوان گھر کے باہر بیٹھا موبائل فون استعمال کر رہا تھا، موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے موبائل چھینا اور مزاحمت پر گولی مار دی جس سے اس کی موت ہوگئی۔

شہر میں رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق افراد کی تعداد 78 ہوگئی۔