ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 25 کروڑ ڈالر قرض دے گا

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی پی) پاکستان کو 25 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرے گا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلامیہ کے مطابق اس رقم سے پاکستان میں انفراسٹرکچر (بنیادی ڈھانچے) میں پائیدار سرمایہ کاری کی جائے گی۔اے ڈی پی کے مطابق یہ رقم پرائیویٹ پبلک سرمایہ کاری کر کے سروسز کی فراہمی پر خرچ ہوگی۔

اعلامیہ کے مطابق قرض فراہمی معاہدے پر پاکستان کے سیکرٹری اقتصادی امور اور ایشیائی بینک کےکنٹری ڈائریکٹر نے دستخط کیے۔