آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے 11 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی

آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے 11 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی۔

سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن دستاویزات اور لوازمات پورے نہ ہونے پر منسوخ ہوئی،الیکشن کمیشن نے پاک سر زمین پارٹی، جموں و کشمیر یونائیٹڈ پارٹی کی رجسٹریشن منسوخ کی،جموں و کشمیر عوامی تحریک، مشن کشمیر ٹاسک فورس اور جموں و کشمیر عوامی اتحاد کی رجسٹریشن بھی منسوخ کی گئی،اس کے علاوہ پاک کشمیر پارٹی، تحریک تحفظ انسانی حقوق پارٹی اور عوامی مسلم لیگ آزاد کشمیر کی رجسٹریشن بھی منسوخ کر دی گئی۔