پنجاب؛ میٹرک میں نمبر کم آنے پر 15سالہ طالب علم کی خودکشی

لاہور: ہڈیارہ کے پڈانہ گاؤں میں 15 سالہ طالب علم نے میٹرک میں نمبر کم آنے پر خود کشی کر لی۔

پولیس کے مطابق نوجوان ارسلان نے پانی والی ٹینکی سے چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، طالب علم  نے میٹرک جماعت میں نمبر کم آنے پر دل برداشتہ ہو کر خودکشی کی۔

پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں پر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔