عادل بازئی نااہلی کے بعد این اے 262 کوئٹہ کے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

الیکشن کمیشن نے این اے 262 کوئٹہ کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔

ای سی پی کے مطابق این اے 262 کوئٹہ میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 16 جنوری کو ہوگی، جس کے لیے کاغذات نامزدگی 4 تا 6 دسمبر جمع ہوسکیں گے۔

شیڈول کے مطابق ضمنی انتخاب کے امیدواروں کو انتخابی نشانات 24 دسمبر کو الاٹ ہوں گے۔

واضح رہے کہ عادل بازئی کی نااہلی کی وجہ سے این اے 262 کی نشست خالی ہوئی تھی۔