شمسی توانائی سے چلنے والا لیپ ٹاپ: قیمت اور خصوصیات سامنے آگئیں

چین کی ٹیکنالوجی کمپنی لینووو نے ایک تصوراتی لیپ ٹاپ کا اعلان کیا ہے جو 20 منٹ میں شمسی توانائی سے چارج ہو سکتا ہے۔

اس کا اعلان حالیہ موبائل ورلڈ کانگریس میں کیا گیا، جس کا مقصد صارفین کو work from home کے بجائے work from sun کی طرف راغب کرنا ہے۔ لیپ ٹاپ کی قیمت 3,499 ڈالر مقرر کی گئی ہے اور یہ جون 2025 میں دستیاب ہوگا۔

لیپ ٹاپ 1 گھنٹے کا ویڈیو پلے بیک دے سکتا ہے اور اس کی موٹائی 15 ملی میٹر جبکہ وزن 1.22 کلو ہوگا۔ اس کی پشت پر شمسی پینلز نصب ہوں گے جو روشنی سے بیٹری چارج کریں گے۔