فیس بک صارفین کے لیے بڑی خوشخبری: پیسے کمانے کا آسان ترین موقع فراہم

فیس بک کے صارفین کے لیے ایک خوشخبری! میٹا نے فیس بک پر پیسے کمانے کے نئے طریقے کا اعلان کر دیا ہے۔ اب صارفین اپنی پبلک اسٹوریز کے ذریعے بھی پیسے کما سکیں گے۔ 
کمپنی کے مطابق، یہ نیا فیچر ان صارفین کے لیے ہے جو فیس بک کے Monetization پروگرام کا حصہ ہیں۔ اس کے ذریعے، پہلے سے تیار کردہ مواد کو اسٹوریز میں پوسٹ کر کے بھی آمدنی حاصل کی جا سکے گی۔ 
مارک زکربرگ کی کمپنی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اسٹوریز کے ذریعے کمائی کے لیے ویوز کی کسی مخصوص تعداد کی ضرورت نہیں ہوگی۔ بلکہ، مواد کی کارکردگی کی بنیاد پر ہی صارفین کو معاوضہ ملے گا۔ 
فیس بک کے اس نئے پروگرام کا مقصد صارفین کو پلیٹ فارم پر مزید مواد تیار کرنے کی ترغیب دینا ہے۔ اس نئے آپشن سے صارفین کی حوصلہ افزائی ہو گی اور مواد کی تیاری میں اضافہ ہوگا۔