میٹا (فیس بک کی پیرنٹ کمپنی) کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے ایک عدالتی سماعت کے دوران تسلیم کیا ہے کہ ٹک ٹاک کی حیران کن مقبولیت نے ان کی کمپنی کے لیے سنجیدہ خطرہ پیدا کر دیا ہے۔
امریکی فیڈرل ٹریڈ کمیشن (FTC) کی جانب سے دائر مقدمے میں بیان دیتے ہوئے زکربرگ نے کہا کہ "بائیٹ ڈانس کی ایپ ٹک ٹاک ہماری اولین ترجیح اور سب سے بڑا مسابقتی چیلنج ہے۔"
انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ 2018 سے ہی ٹک ٹاک کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے میٹا کو مسلسل دباؤ میں رکھا ہوا ہے، اور کمپنی کی شرح نمو نمایاں طور پر متاثر ہوئی ہے۔ زکربرگ نے اعتراف کیا کہ ٹک ٹاک اب بھی میٹا کے لیے باعثِ تشویش ہے۔
زکربرگ نے انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے حصول کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ میٹا کی مسابقتی حکمت عملی کا حصہ تھے۔ تاہم، ٹک ٹاک کی بڑھتی ہوئی طاقت نے میٹا کو اپنی ایپس کے بنیادی افعال میں بھی تبدیلی پر مجبور کیا۔