ایک مرتبہ مولانا روم جن کو عرف عام میں رومی کہا جاتا ہے سے کسی نے پوچھا حضور زہر کسے کہتے ہیں تو انہوں نے کہا ہر وہ چیز جو ضرورت سے زیادہ ہو وہ تمہارے لئے زہر ہے بھلے وہ دولت ہو طاقت ہو بھوک ہو‘ اناہو‘نفرت ہو کہ پیارہو لالچ ہو کہ سستی‘ اس شہ پارہ کے بعد ذکر کریں گے آج کے تازہ ترین قومی اور عالمی معاملات کااس سے بڑے دوغلے پن کی بھلا اور مثال کیا ہوگی کہ ایک طرف تو امریکہ یوکرین ہر ممکنہ روسی حملے پر شورو غوغا کرتا ہے اور دوسری طرف یمن پر خود حملے کر کے اپنے ہاتھ انسانی خون سے رنگ رہا ہے امریکی صدر اور اسرائیلی وزیر اعظم دونوں کی ہٹ دھرمی کا یہ عالم ہے کہ خود ان کے اپنے ہم وطن ان کی پالیسیوں کے خلاف جلوس نکال رہے ہیں پر مجال ہے کہ ان کے کانوں پر جوں بھی رینگتی ہو۔ وطن عزیز کے نائب وزیراعظم کابل کا مختصر دورہ کر آئے ہیں امید ہے کہ ا نہوں نے پاکستان میں افغانیوں کی آمدورفت کے بارے میں کابل کے حکمرانوں سے ایک فول پروف ویزا میکینزم کے نفاذکی بات بھی ضرور کی ہوگی کہ اس کو لاگو کئے بغیر افغانیوں کا پاکستان میں غیر قانونی طور پر آنے جانے کو روکا نہیں جا سکتا موسمیاتی تبدیلی کی اس سے بڑی مثال کیا ہوگی کہ ملک کے دو صوبوں یعنی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اب بھی کئی علاقوں میں سردی کا راج ہے پر سندھ گرمی سے سلگ رہا ہے گرمی کی حدت سے ملک کے شمالی علاقہ جات میں تودوں کے پگھلنے کے خدشات ہیں لہٰذا متعلقہ اداروں کو ابھی سے حفظ ماتقدم کے طور پر تمام حفاظتی اقدامات لینے کی ضرورت ہے تاکہ سیلابی ریلوں سے انسانی جانوں اور پراپرٹی کا کم سے کم نقصان ہو۔
اشتہار
مقبول خبریں
امریکی ارادے کیا ہیں؟
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
امریکہ بمقابلہ چین
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سکواش سے متعلق خوش کن خبر
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
روڈز کی اہمیت
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
کرکٹ کے کھیل سے جڑے چند حقائق
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
اہم قومی و عالمی امور
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
نوروز کا پس منظر
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
دنیا کے بدلتے رنگ
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
اہم عالمی اور قومی ایشوز کا ایک جائزہ
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
بھارت کی آ بی جارحیت
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ