چین پر عائد ٹیرف میں کمی کا اعلان، ٹرمپ کی پالیسی میں تبدیلی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے آنے والی اشیاء پر عائد 145 فیصد ٹیرف میں بڑی کمی کا اعلان کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران انہوں نے واضح کیا کہ چین پر عائد یہ ٹیرف مکمل طور پر ختم نہیں ہوں گے۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی وزیر خزانہ نے ان ٹیرف کو ناقابلِ برداشت قرار دیتے ہوئے تجارتی کشیدگی میں کمی کی امید ظاہر کی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک مل کر کام کرنے کی کوشش کریں گے۔

چینی میڈیا نے اس تبدیلی کو عوامی دباؤ کے تحت اپنی مقبولیت بحال کرنے کی کوشش قرار دیا، جبکہ سوشل میڈیا پر اسے "ٹرمپ نے شکست تسلیم کرلی" جیسے ہیش ٹیگ کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہے۔