کاروباری ہفتے کے تیسرے دن ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت 3,400 روپے کی نمایاں کمی کے بعد 3 لاکھ 45 ہزار 800 روپے پر آ گئی، جب کہ 10 گرام سونا 2,915 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 96 ہزار 467 روپے کا ہو گیا۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں گراوٹ دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 34 ڈالر کم ہو کر 3,276 ڈالر پر بند ہوا۔
چاندی بھی مہنگائی کی دوڑ سے پیچھے ہٹ گئی۔ صرافہ مارکیٹس میں فی تولہ چاندی 70 روپے کمی سے 3,427 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 60 روپے کم ہو کر 2,938 روپے پر آ گئی۔