میانوالی: شادی شدہ لڑکی نے آشنا کے ساتھ مل کراپنا ہی گھر لوٹ لیا

میانوالی میں ایک شادی شدہ لڑکی نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر گھر میں چوری کی اور پھر دونوں فرار ہو گئے۔ تاہم لاہور میں پولیس نے پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے اس مشکوک جوڑے کو پکڑ لیا۔
تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ یہ وہی جوڑا ہے جس نے میانوالی میں چوری کی تھی۔ پولیس نے ان کے پاس سے تین تولے سونا اور 6 لاکھ روپے نقدی برآمد کی۔
ملزمان کے خلاف پہلے ہی تھانہ موسیٰ خیل میں مقدمہ درج تھا۔ اب دونوں کو تھانہ شیراکوٹ منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں سے انہیں میانوالی پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔