اداکارہ علیزے شاہ نے سوشل میڈیا اور نیوز چینلز پر خوب برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ابھی زندہ ہیں، مگر لوگوں کے رویے نے جیسے انہیں زندہ درگور کر دیا ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ انسٹاگرام سے وقتی طور پر الگ ہونے کے بعد افواہیں پھیلنے لگیں کہ شاید وہ مر چکی ہیں، یہاں تک کہ نیوز چینلز نے ان کے ماں باپ سے فون کر کے پوچھا کہ علیزے شاہ زندہ ہیں یا نہیں، جو ان کے خاندان کے لیے بہت تکلیف دہ لمحہ تھا۔
علیزے نے لکھا کہ سوشل میڈیا پر مسلسل نفرت، طنز اور تضحیک کے باعث وہ نہ صرف ذہنی اذیت میں مبتلا ہوئیں بلکہ جسمانی تکلیف کا بھی سامنا کرنے لگیں۔
انہوں نے کہا کہ اب ان کے پاس صرف ایک ہی راستہ ہے کہ وہ سب سے دور ہو جائیں تاکہ خود کو محفوظ رکھ سکیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ میڈیا اور لوگ ان کے پیچھے پڑنے کا سلسلہ بند کریں اور انہیں سکون سے جینے دیا جائے۔
