عالمی سطح پر ناکامی کے بعد بھارت میں پاکستانی مصنوعات پر پابندی

بڑھتے ہوئے سرحدی تناؤ کے بعد بھارت نے پاکستان کو تجارتی سطح پر کمزور کرنے کےلیے نیا محاذ کھولتے ہوئے اسکی مصنوعات پر بھی پابندی لگادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے ڈائریکٹریٹ جنرل برائے بین الاقوامی تجارت کی جانب سے پاکستانی مصنوعات پر فوری پابندی عائد کردی گئی ہے۔ 

بھارتی حکومت کی جانب سے بھارتی تجارتی پالیس میں نیا پیراگراف شامل کیا گیا ہے جس کی رو سے تمام پاکستانی بر آمدات کو ممنوعہ قرار دے دیا گیا ہے۔

بھارتی ڈائریکٹریٹ جنرل برائے بین الاقوامی تجارت کی جانب سے مزید کہا گیا کہ پاکستان سے براہ راست یا بالواسطہ ہر قسم کی برآمدات چاہے اس کی اس میں درآمدی اشیاء جن کی اجازت لی گئی ہو یا نہیں، فوری طور پر ممنوعہ مصنوعات میں شمار کی جائیں گی۔