پیونیئر نے فیسیں بڑھا دیں: اب 100 ڈالر نکالنے پر کتنے پیسے کٹیں گے؟ ٹک ٹاکرز اور فری لانسرز نقصان میں

عالمی پیمنٹ پلیٹ فارم ”پیونیئر“ (Payoneer) نے پاکستان میں صارفین کے لیے اپنی فیس کا نیا نظام لاگو کر دیا ہے، جس سے خاص طور پر پاکستانی فری لانسرز، یوٹیوبرز، اور ٹک ٹاکرز متاثر ہو رہے ہیں۔ نیا نظام فوری طور پر نافذ ہو چکا ہے اور اس کے تحت ڈالر یا کسی بھی غیر ملکی کرنسی میں کی گئی ٹرانزیکشنز پر بھاری کٹوتیاں شروع ہو گئی ہیں۔

100 ڈالر نکالنے پر اب کتنا کٹے گا؟

اگر کوئی پاکستانی صارف پیونیئر اکاؤنٹ سے 100 ڈالر نکلواتا ہے اور اسے پاکستانی بینک میں منتقل کرواتا ہے، تو اس پر اب 3 فیصد فیس لاگو ہو گی، جو پہلے صرف 2 فیصد تھی۔

یعنی:

100 ڈالر × 3% = 3 ڈالر فیس

یوں صارف کو صرف 97 ڈالر ملیں گے۔

اور اگر یہ رقم مقامی بینک میں منتقل کی جاتی ہے تو اس پر مزید کرنسی کنورژن چارجز بھی لاگو ہوں گے، جو الگ سے پیونیئر کے سسٹم میں شامل ہوتے ہیں۔

سب سے زیادہ متاثر ٹک ٹاکرز اور فری لانسرز

پاکستان میں ہزاروں کی تعداد میں فری لانسرز، ویڈیو کریئیٹرز اور ٹک ٹاکرز Payoneer کے ذریعے اپنی آمدنی حاصل کرتے ہیں۔ مشہور پاکستانی انفلوئنسرز جیسے یوٹیوبرز، انسٹاگرامرز اور ٹک ٹاک صارفین اپنی کمائی زیادہ تر ڈالرز میں وصول کرتے ہیں، جسے بعد میں پیونیئر کے ذریعے مقامی بینک میں منتقل کیا جاتا ہے۔

نئی فیسوں کی وجہ سے ان افراد کی آمدنی پر براہ راست اثر پڑے گا۔ خاص طور پر وہ نوجوان جو پہلے ہی کم کمائی کر رہے تھے، ان کے لیے اب ہر ڈالر کی قدر اور بھی گھٹ گئی ہے۔

اب صرف نکالنے پر ہی نہیں، بھیجنے پر بھی فیس

نیا نظام صرف بینک میں پیسے نکالنے تک محدود نہیں ہے، بلکہ اگر آپ Payoneer سے کسی دوسرے شخص کے بینک اکاؤنٹ میں رقم بھیجنا چاہتے ہیں تو اسی 3 فیصد فیس کا اطلاق ہو گا۔ چاہے کرنسی بدلی جائے یا نہ بدلی جائے، فیس لاگو ہو گی۔

Payoneer سے Payoneer ترسیلات بھی مفت نہیں رہیں

پہلے تک Payoneer صارفین ایک دوسرے کو مفت میں رقم منتقل کر سکتے تھے، لیکن اب ایسا نہیں ہے۔ اگر ایک صارف دوسرے کو 500 ڈالر یا اس سے زائد رقم بھیجتا ہے تو 0.60 فیصد فیس کاٹ لی جائے گی۔ اس سے کم رقم پر 3 ڈالر کی فکس فیس لاگو ہو گی۔

مثلاً اگر کوئی صارف اپنے دوست کو Payoneer سے 600 ڈالر بھیجتا ہے، تو:

600 × 0.60% = 3.6 ڈالر فیس

اگر 400 ڈالر بھیجے جائیں تو 3 ڈالر فکس فیس لاگو ہو گی۔

رقم وصول کرنے پر بھی کٹوتی

اب اگر کوئی صارف Payoneer کے ذریعے 100 ڈالر سے کم رقم وصول کرتا ہے، تو اس پر 1 ڈالر فیس کاٹی جائے گی۔ جبکہ 100 ڈالر یا اس سے زیادہ رقم پر 1 فیصد فیس لاگو ہو گی۔

یعنی 150 ڈالر وصول کرنے پر 1.50 ڈالر کاٹ لیے جائیں گے۔

ماہرین کی رائے: ’’خود مختاری کا وقت ہے‘‘

ایف ٹی سی اور ٹیکنالوجی امور سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کے بعد پاکستانی حکومت اور بینکوں کو چاہیے کہ وہ مقامی سطح پر فری لانسرز اور آن لائن کریئیٹرز کے لیے ایسے متبادل پلیٹ فارم بنائیں جو عالمی اداروں پر انحصار کم کر سکیں۔

صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے پیونیئر اکاؤنٹ میں موجود ”Fees“ سیکشن کو تفصیل سے پڑھیں تاکہ انہیں پتا چل سکے کہ ان کی ہر ٹرانزیکشن پر کتنا کٹوتی ہو رہی ہے، اور متبادل ذرائع تلاش کریں تاکہ نقصان کم ہو۔