45 دن کے بعد مشہور پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے وطن واپس آ کر سب کو حیران کر دیا۔ دبئی میں قیام کے بعد وہ بغیر کسی اطلاع کے پاکستان لوٹے اور اپنے والدین، اہلیہ ایمان اور قریبی دوستوں کو جذباتی سرپرائز دیا۔
رجب بٹ حال ہی میں مذہب سے متعلق ایک تنازع کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد شدید تنقید کے نتیجے میں وہ پاکستان چھوڑ کر دبئی چلے گئے تھے۔ وہاں انہوں نے اپنے خلاف مقدمے کا قانونی طور پر سامنا کیا اور مداحوں سے معافی بھی مانگی۔
ان کی اچانک واپسی کے لمحات کو انہوں نے ویلاگ کی شکل میں محفوظ کیا، جس میں ان کی والدہ، والد اور اہلیہ کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو چھلک پڑے۔ یہ جذباتی ملاقات دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جہاں مداحوں نے رجب کے لیے نیک تمناؤں اور محبت کا اظہار کیا۔
