بھارت نے اپنی فضائی حدود سے میزائل حملہ کیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنی فضائی حدود سے میزائل حملہ کیا ہے، اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ 

اے آر وائی نیوز کے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بزدل دشمن بھارت نے پاکستان میں 3جگہوں پرمیزائل داغے ہیں، میزائل حملے کے نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان وقت کا تعین کرکے بھرپور جواب دے گا، کوٹلی، مظفرآباد میں بھارت کی جانب سے میزائل داغے گئے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت نے اپنی حدود سے بزدلانہ حملہ کیا ہے، پاک ٖفضائیہ متحرک ہے،بھارتی طیاروں کو آنے نہیں دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے مسجد سبحان اللہ بہاولپور، کوٹلی اور مظفر آباد میں میزائل داغے، بھارت نے بلااشتعال اور شرمناک حملہ کیا ہے، پاکستان اپنی مرضی کی جگہ اور وقت پر بھارت کو جواب دے گا۔