پاکستان کا سائبر وار، بھارت کی بڑی ویب سائٹس ہیک، خفیہ ڈیٹا سامنے آ گیا

بھارت کے مبینہ پے در پے بزدلانہ حملوں کے بعد، پاکستان نے ایک کامیاب سائبر جوابی کارروائی کی ہے جس میں کئی بھارتی ویب سائٹس کو ہیک کر کے ان کا ڈیٹا منظرِ عام پر لے آیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پاکستانی ہیکرز نے بھارتی آسام رائفلز، ڈیپارٹمنٹ آف اٹامک انرجی، اور انڈین ڈیفنس پروڈکشن سمیت اہم سرکاری ویب سائٹس کو ہدف بنایا۔

انڈین ڈیفنس پروڈکشن کی ویب سائٹ کا حساس ڈیٹا مبینہ طور پر ڈارک ویب پر فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے، جبکہ ہیک کی گئی سائٹس پر بھارتی دہشتگردی کے ثبوت بھی دکھائے گئے ہیں۔

اس کارروائی سے بھارت کے آئی ٹی شعبے کے بڑے دعوے مشکوک ہو گئے ہیں اور اس کی سائبر سیکیورٹی کی کمزوری سامنے آ گئی ہے۔