اداکارہ نور بخاری کے ہاں بیٹی کی پیدائش

سابقہ اداکارہ نور بخاری اور عون چوہدری کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔


نور بخاری نے انسٹاگرام پر نومولود بیٹی کا ہاتھ تھامے تصویر شیئر کرتے ہوئے خوشخبری مداحوں کو دی۔


انہوں نے پوسٹ میں قرآن کی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ "اللّٰہ نے ہمیں خوبصورت بیٹی ’دعا زہرا‘ سے نوازا ہے، اللّٰہ اسے نظر بد سے محفوظ رکھے"۔


یہ نور بخاری کا چوتھا بچہ ہے۔ ان کی ازدواجی زندگی میں کئی نشیب و فراز آئے لیکن وہ اب دوبارہ عون چوہدری کے ساتھ زندگی گزار رہی ہیں۔