ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے اموات بڑھ رہی ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ’اب میں پرائم منسٹر ہاؤس سے ایس او پیز کا جائزہ لوں گا، بدقسمتی سے پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات بڑھ رہی ہیں‘۔ اسلام آباد میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہی واحد حل ہے کیونکہ بھارت نے سخت لاک ڈاؤن لگایا لیکن اب وہ بتدریج نرمی کررہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس تیزی سے نہیں پھیلا، آج پاکستان کیوں بچا کیونکہ ہم نے پوری طرح لاک ڈاؤن نہیں کیا اور جلدی سے تعمیراتی شعبے کو فعال کردیا۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو مکمل آزادی دی کہ وہ اجناس پر کام جاری رکھیں، ہم نے غریب خاندانوں میں نقد رقم تقسیم کی جس کی وجہ سے بڑی مشکلات پر قابو پایا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ ’ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے بدقسمت سے اب پاکستان میں اموات بڑھ رہی ہے، کیسز کی شرح اوپر کی جانب ہے‘۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ایک مشکل وقت ہے، جو قومیں اس کا مل کر مقابلہ کریں گے ان کے لیے مشکلات کم ہوں گی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’جو لوگ کہتے تھے کہ بھارت نے اچھا لاک ڈاؤن لگایا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ غریب طبقہ پس گیا اور کیسز اور اموات میں اضافہ ہورہا ہے، بھارت اب اسی سوچ پر آرہا ہے جہاں میں اور میری ٹیم تھی اور وہ ہے اسمارٹ لاک ڈاؤن۔