کوروناوباء ٗ پاکستان پیپلزپارٹی کاآل پارٹی کانفرنس کااعلان

پشاور۔پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا نے ملک میں کوروناوباء کی سنگین صورتحال کے تناظرمیں حکومت کے غیرسنجیدہ اقدامات کے تدارک کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کواکٹھاکرنے کافیصلہ کرتے ہوئے 13جون کوآل پارٹی کانفرنس منعقدکرنے کااعلان کیاہے اورواضح کیاہے کہ حکومتی نااہلی کی وجہ سے آج پوری قوم مشکلات سے دوچار ہے،کوروناسے پیداہونیوالی صورتحال سے توجہ ہٹانے کیلئے باہرسے مسلط کردہ آلہ کاروں کے ذریعے اپوزیشن پر کیچڑ اچھالاجارہاہے اس نازک حالات میں اے پی سی وقت کی اہم ضرورت ہے جس میں اپوزیشن جماعتوں کیساتھ مل کرآئندہ کالائحہ عمل طے کیاجائیگا 

تاہم آل پارٹی کانفرنس میں کسی نااہل حکومت کے نمائندے کو ہرگزمدعونہیں کیا جائیگا ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر ہمایون خان نے پشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرپارٹی کے صوبائی رہنما گوہرنقلابی،ایوب خان اور طلا محمدبھی موجودتھے ہمایون خان نے کہاکہ نااہل حکمرانوں کی وجہ سے کورونا پورے ملک میں پھیل چکا ہے ایک لاکھ سے زائد لوگ کوروناکاشکارہوچکے ہیں اوریہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کروائے ہیں وفاقی وخیبرپختونخواحکومتیں لوگوں کوتحفظ دینے اورطبی سہولیات کی فراہمی میں مکمل ناکام ہوچکی ہیں بالخصوص وزیراعظم عمران خان کی غلط پالیسیوں اورجھوٹے وعدوں سے لوگ پریشانی سے دوچارہیں انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کے اقدامات کی عالمی سطح پر پذیرائی ہورہی ہے لیکن وزیراعظم جنہیں صرف اپنی تعریف اچھی لگتی ہے،کواس وقت ملک کی اکائیوں کومتحدکرناچاہئے تھاکوروناکے پھیلاؤمیں وزیراعظم کی جانب سے کوئی کسرنہیں چھوڑی گئی آج لوگ پٹرول کے حصول کیلئے خوارہورہے ہیں جبکہ حکومت کوعوام کی مشکلات کاکوئی احساس نہیں انہوں نے کہاکہ اسوقت اپوزیشن کا میڈیاٹرائل ہورہاہے جب تک عدالت فیصلہ نہ کرے الزام کاسامناکرنیوالاشخص صرف ملزم ہوتاہے باہرسے مسلط کردہ لوگ اپوزیشن پربے سروپاکیچڑاچھال رہے ہیں این ایف سی کوچھیڑناکوروناسے توجہ ہٹانے کی سازش ہے 18ویں ترامیم پی پی کااہم کارنامہ ہے 

سابق صدرزرداری نے اس ترمیم کے ذریعے اپنے اختیارات پارلیمنٹ کومنتقل کئے تھے ہمایون خان نے مزیدکہاکہ اوورسیزپاکستانی بھی مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں بیرون ممالک لوگوں کی میتیں پڑی ہوئی ہیں ان کی واپسی کیلئے حکومتی اقداما ت ناکافی ہیں دوسری جانب ٹڈی دل نے کھڑی فصلوں کوتباہ کردیاہے ایسانہ ہوکہ مستقبل میں یہاں خوراک کی قلت پیداہوجائے انہوں نے اعلان کیاکہ 13جون کوپیپلزپارٹی کے زیراہتمام آل پارٹی کانفرنس منعقد  ہوگی جس میں تمام اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کودعوت دی جائے گی صوبے سے تعلق رکھنے والی سیاسی قیادت کومدعوکیاجائیگاتاکہ تمام سیاستدان مل بیٹھ کر حکومت کے غیرسنجیدہ قدامات کیخلاف اپنالائحہ عمل طے کریں نااہل حکومتی نمائندوں کوکانفرنس میں ہرگزدعوت نہیں دی جائیگی انہوں نے وضاحت کی کہ پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں البتہ اختلاف ہرکسی کاحق اوریہ جمہوریت کاحسن ہے انہوں نے کہاکہ امریکی خاتون رچی کو9سال بعد الزامات کی یاد کیسے آئی؟یہ صرف کوروناسے توجہ ہٹانے کیلئے ہورہاہے پی پی پی نے ہمیشہ عوام کی بات کی ہے یہ وقت سیاست کانہیں ہم تمام اختلاف بھلاکر قومی ایشو پر حکومت کاساتھ دینے کوتیار ہیں لیکن وزیراعظم میں اتنی جرات نہیں کہ وہ اپوزیشن کاسامناکرسکے۔