یو اے ای اعلان مساجد اور عبادت گاہیں کھولنے کا اعلان

ابوظہبی۔متحدہ عرب امارات نے آج یکم جولائی سے مساجد اور عبادت گاہوں کو بتدریج کھولنے کا اعلان کیا ہے لیکن اس کی شرط یہ ہے کہ ان میں کل گنجائش کے مطابق صرف 30 فی صد عبادت گزاروں کو آنے کی اجازت ہوگی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اماراتی حکومت نے ایک سرکاری بیان میں کہا کہ مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات بدستور تاحکم ثانی معطل رہیں گے۔