شہزادہ چارلس سے گفتگو کے دوران سپر اسٹور کا ملازم بے ہوش

برطانیہ کے شہزادہ چارلس سے استقبالیہ کے دوران بات کرتے کرتے سپر اسٹور کا ملازم اچانک بے ہوش ہوگیا جس پر شہزادہ چارلس ہکا بکا رہ گئے۔

برسٹل میں سپر اسٹور کے باہر اسی ادارے کا ملازم دورے پر آئے شہزادہ چارلس سے بات کررہا تھا، وہ چند قدم آگے بڑھا اور اچانک پیچھے گر بے ہوش ہوگیا۔ شہزادہ چارلس ہاتھ کے اشارے سے بظاہر یہ کہتے نظر آئے کہ اپنا خیال کیجیے لیکن اتنی دیر میں وہ شخص نیچے گرچکا تھا۔

شہزادہ چارلس سے گفتگو کے دوران سپر اسٹور کا ملازم بے ہوش

قریب کھڑے افراد نے اس شخص کو طبی امداد دی، شہزادہ چارلس اس وقت تک کھڑے رہے جب تک اطمینان نہ کرلیا کہ اس شخص کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

شہزادے نے سپر اسٹور کے ملازمین کا شکریہ ادا کیا کہ کورونا وبا کے دوران وہ مسلسل کام کرتے رہے۔