کورونا سے مزید 567 افراد متاثر

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 11 افراد انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے  46 ہزار 918 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 567 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 11 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جبکہ مثبت کیسز کی شرح   1.20 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں کورونا کے ایک ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔