روسی عدالت نے واٹس ایپ کو جرمانہ کردیا

روسی عدالت نے سوشل نیٹورکنگ ایپلیکشن واٹس ایپ پر ڈیٹا اسٹوریج کی خلاف ورزی کے الزام میں جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

روسی حکام کی جانب سے واٹس ایپ سمیت دیگر سوشل نیٹورکنگ ایپلیکیشنز اور ویب سائٹس کو روسی شہریوں کا ڈیٹا مقامی سطح پر اسٹور کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے، ایسے احکامات ماننے سے انکار پر روسی عدالت کی جانب سے واٹس ایپ پر 18 ملین روبل (تقریباً ساڑھے 6 کروڑ روپے) جرمانہ عائد کر دیا۔

روس کے یوکرین پر حملے کے بعد روس میں بین الاقوامی انفارمیشن ٹیکنالاجی کمپنیوں کے خلاف مواد، سینسرشپ، ڈیٹا اور مقامی ری پرزنٹیشن جیسے معاملات پر تنازعات میں تیزی آ گئی ہے۔

روسی عدالت کی جانب سے روسی شہریوں کا ڈیٹا مقامی سطح پر اسٹور کرنے سے انکار پر واٹس ایپ کے علاوہ سنیپ چیٹ، ٹنڈر اور ہوٹل ڈاٹ کام پر بھی جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔