اداکار فراز فاروقی کے ہاں بیٹے کی پیدائش

اداکار فراز فاروقی ایک بیٹی کے بعد اب بیٹے کے بھی باپ بن گئے،انسٹاگرام پر اداکار کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دی گئی۔

فراز فاروقی نے اللہ کا شکر اداکرتے ہوئے لکھا کہ انہیں اللہ نےبیٹے سے نوازا ہے ، اداکار کی پوسٹ پر شوبز شخصیات کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

فراز فاروقی کی ایک بیٹی حورم  ہے جس کی تصاویر اداکار کی جانب سے اکثر وبیشتر شیئر کی جاتی رہتی ہیں۔