سابق وزیراعظم عمران خان کا انسٹا گرام اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا 

اسلام آباد: عمران خان کا انسٹا گرام اکاؤنٹ ہیک ہو گیا، جسے ریکور کرنے کے بعد سیکیور کیا جا رہا ہے۔

 چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے انسٹاگرام اسٹوری پر دنیا کے امیر ترین شخص ایلن مسک کی ٹوئٹر پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔

پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ایلن مسک تین بٹ کوائن دینے کا شکریہ!دوسری جانب عمران خان کے انسٹاگرام بائیو پر ان کی پارٹی کی ویب سائٹ کے لنک کی جگہ جعلی ویب سائٹ لنک دیا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کو انسٹاگرام پر 74 لاکھ سے زائد فالوورز موجود ہیں۔اس ضمن میں پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم نے بتایا ہے کہ عمران خان کا انسٹا گرام اکاونٹ ریکور کر لیا گیا ہے اور اسے  سیکیور کیا جارہا ہے۔