بگ باس 16کیلئے سلمان خان نے 800کروڑ روپے کا معاہدہ کرلیا

سپر اسٹار سلمان خان  ایشیا کے سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے اداکار بن گئے۔

سلمان خان  جلد ہی معروف رئیلیٹی شو 'بگ باس 16' کے ذریعے ٹی وی اسکرین پر واپسی کررہے ہیں۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اداکار نے بگ باس سیزن 16 کی میزبانی کے فرائض انجام دینے کے لیے 800 کروڑ بھارتی روپے کا ناقابلِ یقین معاہدہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے اس شو کی پروڈکشن ٹیم سے شو کی میزبانی کے لیے 10 ٹریلین بھارتی روپے کی ڈیمانڈ کی تھی جس کے بعد بہت سے لوگ اس بارے میں غیر یقینی صورتِ حال کا شکار ہو گئے تھے کہ بگ باس کے اگلے سیزن کے میزبان سلمان خان ہی ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی بگ باس کے سیزن 16 کے لیے 800 کروڑ بھارتی روپے میں ڈیل ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ پچھلے سیزن میں سلمان خان کا معاوضہ تقریباً 350 کروڑ روپے تھا۔