قتل والی شب ارشد شریف کیساتھ شوٹنگ رینج پر 10امریکیوں کی موجودگی کا دعویٰ

 اسلام آباد/نیروبی: سینئر صحافی ارشد شریف قتل والی شب کینیا کی ایموڈمپ شوٹنگ رینج پر 10 امریکیوں کے ساتھ تھے۔

نجی ٹی وی کے مطابق کینیا حکومت کے قابل اعتماد ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ارشد شریف قتل والی شب ایموڈمپ شوٹنگ رینج پر تھے۔

ذرائع کے مطابق انسٹرکٹر اور ٹرینر بھی اس موقع پر ایموڈمپ شوٹنگ رینج پر موجود تھے۔

کینیا حکومت کے قابل اعتماد ذرائع نے کہا کہ ارشد شریف نے 22 اور 23 اکتوبر کو امریکی انسٹرکٹرز اور دیگر کے ساتھ ڈنر کیا۔