عمران خان پر ایک اور قاتلانہ حملے کا خدشہ، زمان پارک کی سکیورٹی ہائی الرٹ

لاہور:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر ایک اور قاتلانہ حملے کے خدشے کے پیش نظر زمان پارک کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق سپیشل برانچ کی عمران خان پر ایک اورقاتلانہ حملے کی رپورٹ کے بعد زمان پارک کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی،زمان پارک میں معمول سے ہٹ کرپولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہ عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر سپیشل برانچ اور پولیس کے حکام بھی موجود رہے۔

،سپیشل برانچ نے رپورٹ دی تھی کہ عمران خان پر ایک اور قاتلانہ حملہ ہوسکتا ہے، جس کے پیش نظر کسی بھی غیر متعلقہ گاڑی اور فرد کو عمران خان کی رہائشگاہ جانے پر سختی سے پابندی ہے،زمان پارک کے باہرخواتین پولیس اہلکار بھی موجود ہیں۔

 عمران خان کی رہاش گاہ کیاردگرد سیکورٹی کے خفیہ آلات بھی نصب کر دئیے گئے ہیں،تحریک انصاف کے رہنماؤں اورصوبائی وزرا کی آمد دی گئی لسٹ سے مشروط کردی گئی جبکہ عمران خان زمان پارک میں اپنے بیٹوں قاسم اور سلمان کے ہمراہ موجود ہیں۔