بھارت، 2سے زائد بچے پیدا کرنیوالے افراد پر انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی

نئی دہلی:بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں 2 سے زائد بچوں والے افراد پر انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی لگا دی گئی۔ریاستی الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ 2 سے زائد بچوں والے افراد الیکشن میں امیدوار نہیں بن سکتے۔

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے جھار کھنڈ میں ہونے والے میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں 2 سے زائد بچوں والے افراد کو انتخابات میں نااہل قرار دے دیا ہے اور وہ اب انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے تاہم جس کے 2 سے زیادہ بچے ہوں گے وہ ووٹ تو دے سکتا ہے البتہ امیدوار نہیں بن سکتا۔ 

9 فروری 2013 کے بعد بھی اگر کسی کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی تو وہ بھی الیکشن میں حصہ نہیں لے سکے گا۔

جھارکھنڈ نگر پالیکا ایکٹ 2011 کے مطابق ریاستی انتخابی کمیشن نے حکم جاری کیا ہے جبکہ ریاست میں 49 میونسپل کارپوریشن کے انتخابات اگلے کچھ دنوں میں ہونے والے ہیں۔