راجیو گاندھی قتل میں سزا پانے والی خاتون 32 سال بعد رہا 

نئی دہلی:بھارت کے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قتل میں سزا پانے والی خاتون نلنی کو 32سال بعد جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

 گذشتہ ہفتے بھارت کی سپریم کورٹ نے نلنی اور آر پی روی چندرن سمیت ان تمام مجرموں کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا، جو راجیو گاندھی قتل کیس میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے۔

یہ حکم جاری ہونے کے ایک گھنٹہ کے اندر تمام ملزمان جیل سے باہر آ گئے۔ان چھ مجرموں میں سے چار، سنتھن، مروگن، جے کمار اور رابرٹ پیاس، سری لنکا سے تعلق رکھتے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے سے خصوصی گفتگو میں رہائی پانے والی نلنی نے کہا کہ اب وہ اپنے خاندان کو متحد کرنے اور اپنے خاندانی تعلقات کو مضبوط بنانے پر توجہ دیں گی۔

نلنی سری ہرن کو خودکش سکواڈ کی رکن ہونے کا قصوروار پایا گیا تھا اور ان کو تین دیگر مجرموں کے ساتھ موت کی سزا سنائی گئی تھی۔لیکن راجیو گاندھی کی اہلیہ سونیا گاندھی کی اپیل کے بعد ان کی سزا کو کم کر کے عمر قید میں بدل دیا گیا۔ اس کے بعد سے وہ اپنی رہائی کے لیے قانونی جنگ لڑ رہی تھیں۔ ن