ایلون مسک نے ٹویٹر پر اشتہارات کے لئے ایپل سے جنگ چھیڑ دی

موجودہ دور میں دنیا کے امیر ترین انسان ایلون مسک نے عالمی شہرت یافتہ ٹیک کمپنی ایپل پر اشتہارات بند کرنے کا الزام لگایا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں ایلون مسک نے کہا کہ ایپل کی جانب سے ٹوئٹر پر اپ لوڈ کئے جانے والے مواد کی موڈریشن (کاٹ چھانٹ) سے متعلق اپنی مطالبات منوانے کے لئے مسلسل دباؤ ڈال رہا ہے۔

ایلون مسک نے کہا ہے کہ ایپل نے ٹویٹر کو اپنے ایپ اسٹور سے ہٹانے کی دھمکی دی ہے اور اس کی وجہ بھی نہیں بتائی۔ اس کے علاوہ آئی فون بنانے والی کمپنی نے ٹویٹر پر اشتہار دینا بند کر دیا ہے۔

ٹویٹر اور ٹیسلا کے ارب پتی سی ای او نے مزید کہا کہ “ کیا وہ امریکا میں آزادی اظہار سے نفرت کرتے ہیں؟’’

دوسری جانب اشتہارات کی نشر و اشاعت کرنے والی فرم پیتھماٹکس (Pathmatics) کے مطابق دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی مانی جانے والی اپیل کمپنی نے بھی ایلون مسک کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد ٹوئٹر پر کم اشتہارات کی نشاندہی کی ہے۔