’پسوڑی‘ گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا گانا قرار

کراچی: پاکستان کا مشہور ترین گانا ’پسوڑی‘ گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا گانا بن  گیا۔

گلوکار علی سیٹھی اور شائے گل کے مقبول ترین گانے ’پسوڑی‘ نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا، پسوڑی نے کورین پاپ بینڈ بی ٹی ایس کے مشہور گانے ’بٹر‘ کو پیچھے چھوڑ تے ہوئے گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا جانےوالا گانا بن گیا۔

یہ گانا کوک اسٹوڈیو کی سیزن 14 کی جانب سے رواں سال ریلیز کیا گیا تھا جس کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بے حد پذیرائی ملی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ گانا عالمی ٹرینڈ بن گیا۔

یاد رہے کہ پسوڑی کو ویڈیو اسٹریمنگ ایپ یوٹیوب پر ریلیز کے 10 ماہ کے دوران اب تک 457 ملین مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔