انسٹاگرام نےنیا فیچر متعارف کرادیا

انسٹاگرام نے نوٹس نامی فیچر متعارف کروا دیا ہے۔

نوٹس فیچر سے صارفین اپنے دوستوں سے ٹیکسٹ اور ایموجی سے رابطہ کرسکیں گے، یعنی تصاویر اور ویڈیوز کا استعمال نہیں ہوگا جو انسٹاگرام میں ایک نئی چیز ہے۔انسٹاگرام نوٹس کسی حد تک ٹوئٹر سے ملتا جلتا فیچر ہے مگر اس کے استعمال کا طریقہ مختلف ہے۔

اسے استعمال کرنے کے لیے صارف کو اپنے ان باکس کے ٹاپ پر اپنے ایسے فالوورز کو سلیکٹ کرنا ہوگا جن کو وہ خود بھی فالو کرتا ہو یا وہ کلوز فرینڈز لسٹ میں شامل ہوں۔

اس فیچر کے ذریعے ایک صارف 60 حروف پر مبنی پیغام تحریر کرکے اپنے فالوورز کے ساتھ شیئر کرسکتا ہے۔24 گھنٹے بعد نوٹ انسٹاگرام اسٹوریز کی طرح غائب ہوجائے گا۔