ڈاکٹروں کے لکھے نسخے سمجھ نہیں آتے؟ تو اب گوگل آپ کی مدد کرے گا

یہ بات تو سب کو معلوم ہے کہ ڈاکٹروں کے لکھے ہوئے الفاظ کو سمجھنا عام افراد کے بس کی بات نہیں۔

یہی وجہ ہے کہ گوگل نے ایک ایسے فیچر پر کام شروع کردیا ہے جو اس مسئلے کا حل ثابت ہوگا۔

گوگل کی جانب سے اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی ایک ایسے فیچر پر کام کیا جارہا ہے جو پڑھنے میں مشکل تحریر کی آسان وضاحت کرے گا۔

پوری دنیا 18 دسمبر کو انٹرنیٹ پر ایک ہی چیز سرچ کرتی رہی، گوگل سی ای او

گوگل کی جانب سے اس فیچر کا اعلان بھارت میں سالانہ کانفرنس کے دوران کیا گیا جس کے لیے گوگل لینس میں ایک نئے ٹول کا اضافہ کیا جائے گا جو ڈاکٹروں کی تحریر کا مطلب سمجھائے گا۔

گوگل کی جانب سے ایونٹ کے دوران اس فیچر کی آزمائش بھی کی گئی جس سے اندازہ ہوا کہ وہ ڈاکٹروں کے تحریر کردہ نسخوں کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

البتہ کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ اس فیچر کو کب تک صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

گوگل کے مطابق ابھی بھی اس حوالے سے کافی کام ہونا باقی ہے اور اس کے بعد یہ سسٹم حقیقی دنیا کے لیے تیار ہوگا۔

خیال رہے کہ گوگل لینس اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس ایسا ٹول ہے جو اشیا (مصنوعات، پودوں یا جانوروں) کو شناخت اور زبانوں کے ترجمے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

گوگل لینس ایپ کو ابھی بھی آن لائن تحریروں کو کاپی پیسٹ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔