فراری کی پہلی چار دروازوں والی گاڑی

لگژری اسپورٹس کاریں بنانے والی اطالوی کمپنی فراری ایس پی اے 2023ء کیلئے پہلی مرتبہ 4 دروازوں والی فراری ایس یو وی متعارف کروانے جارہی ہے۔

ویب سائٹ کار اینڈ ڈرائیور ڈاٹ کام کے مطابق اطالوی کار ساز ادارے نے مارکیٹ کے مسلسل دباؤ کے مدنظر 4 دروازوں والی پہلی ایس یو وی تیار کی ہے، گاڑی کو 2023ء پوروسانگوے کا نام دیا گیا ہے۔

اس سے قبل اسپورٹس کاروں کے برانڈز پورشے اور لیمبورگینی بھی 4 دروازوں کے تصور سے خاصہ فائدہ اٹھاچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فراری کی پوروسانگوے میں کیئن ٹربو اور اورس جیسی اعلیٰ ترین کارکردگی کی حامل ایس یو وی کے ساتھ ساتھ بینٹلی بینٹیگا اور رولز روئس کلینن جیسی انتہائی لگژری ماڈلز کی خوبیاں بھی موجود ہیں۔

پورو سانگوے میں وی 12 کا گونجدار انجن لگایا گیا ہے۔ انجینیئرز نے کار کو چلانے میں مدد گار ایسے جدید ترین سسپیشن سسٹم سے آراستہ کیا ہے جو فراری کی خوبی ہے، نئی فراری کی قیمت 4 لاکھ ڈالر (تقریباً 9 کروڑ پاکستانی روپے) ہو گی۔

پورو سانگوے 2023ء میں مارکیٹ میں متعارف کرائی جائے گی، نئی فراری کئی معیاری سہولتوں سے مزین ہے جیسا کہ آرام دہ فرنٹ سیٹیں اور الیکٹروکرومک گلاس کی چھت دھوپ تاپنے کے شوقین افراد کیلئے دلچسپی کی حامل ہیں۔

وی 12 انجن کی 6.5 لیٹر قسم کے ساتھ پوروسانگوے کار 193 میل فی گھنٹہ کی زیادہ سے زیادہ رفتار کے ساتھ چلایا جاسکتا ہے۔

سسپنسن سسٹم میں ایس یو وی کے چاروں کناروں پر ایک ایک موٹر نصب ہے جو حرکت کے دوران کار کو متوازن رکھتی ہیں۔

اس سسپنشن سسٹم کی بدولت پوروسانگوے کو روایتی اینٹی رول بارز کی ضرورت نہیں رہتی اور ناہموار راستے پر بھی پر آرام دہ سفر کیا جاسکتا ہے۔

وی 12 انجن سے آراستہ پوروسانگوے تقریباً یقینی طور پر فراری کی کم سے کم ایندھن کی بچت والی پیشکش ہوگی۔